ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورہ مظفرآبادپرکشمیری عوام کاپاک فوج سے والہانہ محبت کااظہار

مظفرآباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ہلالِ امتیاز(ملٹری) کے دورہ مظفرآباد کے دوران سول سوسائٹی کی طرف سے خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اورشرکا ء کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوالوں کے جوابات دیئے۔

شرکاء نے اس موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی،پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو اے جے کے کا دورہ، طلبہ سے مؤثر اور جذبہ انگیز مکالمہ

کشمیری عوام کی جانب سے پاک آرمی سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے  ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل احمد شریف چوہدری کو کشمیر کا ثقافتی لباس پیش کیا۔

شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

کشمیری عوام نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے دوران فضاکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی ۔

Scroll to Top