مخالفین کی بھوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے قبل میدان مارچکی، سردار تنویرا لیاس

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ’’راولاکوٹ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط ترین سیاسی قلعہ ثابت ہوگا اور پیپلز پارٹی پورے آزاد کشمیر سے کلین سویپ کرے گی۔

پارٹی ذولفقار علی بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نظریاتی پارٹی ہے، عوامی مقبولیت اور مخالفین کی بوکھلاہٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن سے قبل ہی میدان مار چکی ہے۔

پاکستان کو دفاعی محاذ پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان نے شاندار فتح دلائی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو سفارتی لحاظ سے بھارت پر بھرپور فتح حاصل کی۔

جو پارٹیاں ایک سیٹ کر اسمبلی میں جاتی ہیں وہ عوام کو تعمیر و ترقی اور ان کا حق نہیں نبھا سکتیں، پونچھ کے ڈویثرنل ہیڈکوارٹر راولاکوٹ شہر کی انتخابی سیٹ اب اپوزیشن میں نہیں بیٹھے گی ۔

سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر صورت میں جیتے گی اور حکومت کا حصہ بنے گی اور تعمیر و ترقی کے کام کرنے سمیت روزگار کے مسائل بھی حل کریں گے،

سردار تنویر الیاس خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سردار تنویر الیاس کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

سردار تنویر الیاس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ عوامی خدمت، آئینی بالادستی، جمہوریت، اور قومی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود ہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت آج بھی پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں عوام کی آواز بن چکی ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دوٹوک اور جرات مندانہ مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ “چیئرمین بلاول نے عالمی فورمز پر جس دانش مندی، حوصلے اور دلیل کے ساتھ کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔

پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر کاز اور عوامی حقوق کے تحفظ پر رکھی گئی تھی، اور آج بھی ہم اسی جذبے کے تحت جدوجہد کر رہے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ پسے ہوئے طبقات، محنت کشوں، نوجوانوں، خواتین، اور جمہوریت کے اصل ترجمان کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہماری سیاست اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے۔” تقریب میں سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان نے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ، ہم نے یونیورسٹیاں آر میڈیکل کالجز بنائے، عوام کو روزگار دیا ، غریب عوام کیلئے کام کیا، ہم سردار تنویر الیاس خان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

مشیر حکومت سردار احمد صغیر نے راولاکوٹ سے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب پونچھ کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی اتحاد و اتفاق سے کامیابی حاصل کرے گی،

سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے ، ہماری لیڈرشپ نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کیا ہے، پیپلز پارٹی کا نظریہ روٹی کپڑا اور مکان ایک مکمل ویثرن ہے، ہم سردار تنویر الیاس خان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیر حکومت جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار سعود صادق، ممبر سی ای سی سردار عظیم خان، سابق معاونین خصوصی سردار امتیاز شاہین اور سردار افنان نواز، سیاسی مشیر سردار افتخار رشید سمیت پیپلز پارٹی پونچھ، راولاکوٹ سٹی، تحصیل اور حلقہ سطح کے سینئر رہنما، وکلاء، پی ایس ایف، پی وائی او اور پیپلز لائرز فورم کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر شرکاء نے سردار تنویر الیاس خان کو پارٹی میں شمولیت پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پرتپاک خیر مقدم کیا۔ تقریب میں سردار مرتضیٰ، سردار بلال شکیل ایڈووکیٹ، عرفان شوکت، سردار آصف اعظم، عادل ظریف، سردار امجد اعظم، ایاز ایڈووکیٹ، ریاض احمد ایڈووکیٹ، سردار آفتاب ایڈووکیٹ، شازیب کیانی ایڈووکیٹ، سلیم مغل، سردار حیدر علی، ذیشان بیگ، سردار سعید ایڈووکیٹ، راحیل خان، ندیم خان، تاج شیرازی، اظہر خان، سردار بابو نیاز، ملک اختر اعوان، سیٹھ صدیق، منشاء یوسف، جویریہ کیانی، پیر عبدالقادر، سردار مشعل یونس، راجہ قمر الزمان، سردار شبریز صابر، افسر سید انعام گیلانی، ارشاد بیگ، سردار جواد سید حسین، سائیں عمر، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پارٹی قیادت اور کارکنان نے اس موقع کو سردار تنویر الیاس کی شمولیت کو پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی اثاثہ قرار دیتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

جہلم ویلی، شدید بارشوں نے کروڑوں لاگتی درجنوں سڑکوں کی قلعی کھول کر رکھ دی،کھنڈرات میں تبدیل

Scroll to Top