مظفرآباد میں کامسر کے مقام پر شدید بارش، نیلم روڈ بند، آمدورفت معطل

مظفرآباد میں کامسر کے مقام پر شدید طوفانی بارش کے باعث نیلم ویلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ سڑک بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے اور راستہ بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس ملازمین کے مطالبات درست، فوری عملدرآمد کیا جائے: راجہ فاروق حیدر

محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلد راستہ کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Scroll to Top