مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی راہنما واپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مہاجرین کی پنجاب میں موجود 10نشستوں پر پی ایم ایل این کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرنے کی وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کی مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر مشتاق منہاس کو دی گئی ہدایت کی شدید مذمت کرتےہیں ۔
خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثناء اللہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت کی مدد سے آمدہ انتخابات میں مہاجرین کی پنجاب میں 10 نشستیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو تحفہ میں دیں گے تو انہیں اپنی پی ڈی ایم کی حکومت جس کے وزیراعظم شہباز شریف تھے ،وزیر داخلہ محسن نقوی تھے کی موجودگی میں 8فروری کے انتخابات کو یاد رکھ لینا چاہیے۔
خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اگر اس وقت پورے پنجاب سے مسلم لیگ ن کو نیشنل اسمبلی کی صرف 17 نشستیں ملی ہیں تو اب وہ کس طرح آزادکشمیر کی مہاجرین کی نشستوں پر سیاسی ڈاکہ ماریں گے،یہ پری الیکشن دھاندلی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو فوری طورپر رانا ثناء اللہ کی اس پریس کانفرنس میں کیے گئے دعویٰ سے لاتعلقی کرلینی چاہیے ورنہ یہ سمجھنے میں آزادکشمیر کے عوام حق بجانب ہوں گے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے بھی دھاندلی کی بنیاد رکھوادی ہے جسے کسی قیمت پر بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں یہ حلقہ انتخاب میں ایسانوجوان ووٹر موجود ہے جو صرف اور صرف عمران خان کا ووٹر ہے اور یہی خاموش ووٹر آزادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی دونوں کو تگنی کا ناچ نچائے گا۔۔
آزادکشمیر میں پھر ایک بار عمران خان کا ووٹر پی ٹی آئی کو کامیاب کرائے گا،رانا ثناء اللہ نے جو بڑھک آج ماری ہے اسے بھی بھرپور جواب مل جائے گا،فارم 47 کی طرح آزادکشمیر میں حکومت نہیں بننے دی جائے گی۔
برطانوی نژاد پاکستانی نے آزاد کشمیر میں اسکول بنانے کے لیے برطانیہ میں اپنی جائیدادیں فروخت کر دیں