عہد کرتے ہیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے، رانا قاسم نون

اسلام آباد :وفاقی وزیر، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ ہم برہان مظفر وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہوتی ہے ،شہداء جموں سے لے کرسید علی گیلانی تک تحریک آزادی میں جتنی قربانیاں دی گئی ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور لبریشن سیل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے۔

سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ،وزیر حکومت تقدیس گیلانی مشعال ملک ،فاروق رحمانی ،محمود احمد ساغر ،سمیت حریت و سیاسی قیادت موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی بنایا گیا ۔کشمیر کا مسئلہ تین نیوکلئیر پاورز پاکستان ،بھارت ،چین اور کشمیریوں کا معاملہ ہے اسمیں سب سے بڑے فریق کشمیری ہیں ۔

جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار حل نہیں ہوتا ،سیز فائر اسکا مستقل حل نہیں ہے ،مسئلہ کشمیر اسوقت ہائی لائٹ ہو گیا ہے امریکی صدر نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دس مئی کے بعد ایک نئے پاکستان نے جنم لیا ہے ہم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ۔

میں نے انگلینڈ کا دورہ کیا وہاں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا حوصلہ دیکھنے کے لائق تھا ۔1962 میں نہرو نے چین کو miss calculate کیا اب پھر بھارت نے پاکستان کو miss calculate کیا اور شکست کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرابی ،یاسین ملک،شبیر احمد شاہ کے ساتھ بھارت جیلوں میں جو غیر انسانی سلوک کر رہا ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز میں ہم نے کہا کہ برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا اس لئے آپ اس مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس اور آزادکشمیر اسمبلی سے بیرون ملک دوروں میں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا جس دھرتی سے میرا تعلق ہے اسوقت بھی سب قبائل موجود تھے ہم قدرتی طور پر جنگجو ہوں ،مشکلات ہیں ،بیس کیمپ کے لوگ اور تمام سیاسی پارٹیاں ذہنی اور فکری طور پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہیں ۔

مشکل وقت گیا اچھا وقت آ رہا ہے ،حریت کانفرنس کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے ۔ہم پاکستان کیلیے دعاگو ہیں اللہ پاک اسے اور مضبوط کریں ۔

بنیان المرصوص نے پاکستان کو امت مسلمہ کا لیڈر بنا دیا ،لوگ مشکلات کی بات کر رہے تھے آج پاکستان دنیا پر چھایا ہوا ہے پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سیاسی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آج ہم برہان وانی شہید کے حوالے سے جمع ہیں ،زندگی میں کوئی صدا زندہ نہیں رہتا دنیا سے سب نے جانا ہے ،برہان وانی شہید کو اس قوم کی خدمت کا اعزاز ملا ۔ان کی قربانی کو کشمیر میں پاکستان میں اور دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ برہان وانی شہید کو دہشت گرد قرار دیا جائے مگر وہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دلوں سے برہان وانی شہید کی محبت کو نہیں نکال سکتا ۔

وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے کہا کہ آج یہاں پر جو لوگ موجود ہیں وہ تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے لوگ ہیں جو کشمیر کاز سے جڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔

کشمیر پیس اینڈ کلچر کی چیئرپرسن محترمہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن تمام کشمیریوں کیلیے اہم ہے جب برہان وانی شہید نے بھارتی جبر کے سامنے دلیرانہ انداز میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے بھارتیجابرانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کی اور ایک عظیم کاز کیلیے شہید ہوے آج کا دن دکھ کا بھی ہے اور امید کا بھی برہان وانی مر کر بھی ژندہ ہے وہ ایک چمکتا ستارہ تھا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔

سابق کنونئیر حریت کانفرنس فاروق رحمانی نے کہا کہ برہان مظفر وانی عظیم بیٹا تھا جس نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان تحریک آزادی میں عظیم مرتبے کے حامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینا پڑے گی اور کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص نے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور یہ مضبوط و مستحکم رہے ۔

تقریب کے اختتام پرشہید برہان مظفر وانی شہدائے کشمیر و پاک فوج اور پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Scroll to Top