اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) مشیرخصوصی وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر میں مسلم لیگ ن پوری طرح متحرک ہے، آئندہ الیکشن میں آزادکشمیر بھر میں مضبوط امیدوار اتاریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت سے سیاسی مشاورت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل تمام اختلافات کو دور کرنا ہوگا، پاکستان میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تمام سیٹیں جیتیں گے، ضلع کی سطح پر امیدواروں کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
ہم اپنے سچے، سوچے، کھرے اور ذمے دار ساتھیوں کے ساتھ ہیں، اور یہی ہماری جماعت کی اصل طاقت ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام۔قادر و دیگر بھی موجود تھے
اجلاس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر طارق فاروق، سابق وزیر سردار نجیب نقوی، اور سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی شامل تھے۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تنظیمی امور اور حلقہ وائز امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و امور کشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی سب سے بڑی قوت ہے اور دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے،
ہر حلقہ انتخاب اور مہاجرین کی نشستوں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن میں ہیں اور انشاءاللہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں آمدہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔۔
انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سیاسی استحکام خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی کی صفوں میں اتحاد اور قریبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آئینی و سیاسی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ طور پر کام کرتی رہے گی۔
وادی نیلم: اڑنگ کیل میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک جاں بحق، 6 افراد زخمی