مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)گڑھی دوپٹہ بچہ سیداں لنک روڈ خود برد کا شکار۔کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف۔محکمہ و ٹھیکیدار کی ملی بھگت۔خانہ پری کے لیے موقع پر انتہائی ناقص اور غیر معیاری کام جاری۔
متعلقہ ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لی۔عوام علاقہ کا شدید احتجاج ۔یوں عوامی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے عوام علاقہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اعوان پثی کے نواحی گاوں بچہ سیداں جو کہ اس سے قبل ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور جدید دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم رہااور عوام متعدد مسائل کا شکار رہے۔
بچہ سیداں لنک روڈ کی تعمیر اور پختگی کے کام کے آغاز سے عوام میں خوشی اور امید کی لہر دوڑ گئی لیکن اس پر اس وقت پانی پھر گیا جب محکمہ و ٹھیکیدار نے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دن دہاڑے اس عوامی حق پر ڈاکہ ڈالا۔
سڑک کی کشادگی و پختگی کا کام اگر دیکھا جائے تو ناقص سے بھی کم درجے کا ہے دیواروں کا نام و نشان نہیں بس خانہ پری کے لیے ایک دو جگہ ناقص مٹی جیسے پتھر کچی دیواریں لگا کر فنڈز ہڑپنے کی کوشش کی گئی تو دوسری جانب برائے نام سولنگ خاکہ وغیرہ ڈال کر متعلقہ ادارے کے ذمہ داران ایکسئن ایس ڈی او اور اوررسیئر کی قابلیت پر سوالیہ نشان چھوڑدیا۔
عوام کے مطابق ایسی سڑک کی تعمیر سے عوام کو بجائے فائدہ کے نقصان ہوگا اور حادٹات کا بھی خدشہ رہے گا۔سڑک کو عوام کی سہولت کیلئے منظور کیا تھا نہ کہ محکمہ کے افسران اور ٹھیکیدارکی جیب گرم رکھنے کیلئے ۔سڑک پر دیواریں تو سرے سے ہی نہیں جبکہ ایک دو پلیاں تعمیر کی گئی ہیں جو محکمانہ قابلیت کا منہ چڑا رہی ہیں ۔
عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید استعال دیکھنے میں آرہا ہے شنید ہے کہ سڑک کا زیادہ تر فنڈ بھی جاری ہو چکا ہے جو کہ محکمہ ۔ٹھیکیدار اور پیٹی ٹھیکیدار نے آپس میں بندر بانٹ کرلیا
عوام کو دکھانے کیلئے سڑک کا کام جاری ہے جس کو مسترد کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے محکمہ کے ذمہ داران سے سڑک کا وزٹ کرکے ٹھیکیدار کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے
بیٹھک، ناقص موبائل سروس کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، مزاحمتی تحریک کا اعلان




