بھمبر/ کسگمہ(کشمیر ڈیجیٹل)ضلع بھمبر کی یونین کونسل کسگمہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ۔
گڑھا کے مقام پر سڑک کے اطراف نالی نا ہونے کی وجہ سے برساتی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے مٹی، کیچڑ اور پتھر روڈ پر آ گئے جس سے مسافروں بالخصوص موٹرسائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بار شیں : کمشنر میرپور ڈویژن کی ڈپٹی کمشنرز کو اہم ہدایات جاری
بٹ مارکیٹ پلی کی تعمیر کی وجہ سے متبادل بنایا جانے والا راستہ بھی سیلابی پانی کی نظر ہو گیا جس وجہ سے پوٹھہ دھماوہ کی عوام کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا اور گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔
مرکزی سڑک کسگمہ تا جاتلاں تھاتھی کے مقام پر نالہ کسجمال پر بننے والی پلی کے دونوں اطراف حفاظتی دیوار نا ہونے کی وجہ سے روڈ پانی کی نظر ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں، کمشنر میرپور ان ایکشن،تمام محکموں کی چھٹیاں منسوخ
بارش ابھی بھی جاری ہے اور اگر روڈ مکمل پانی میں بہہ گئی تو عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیفٹی وال نا ہونے کی وجہ سے بڑے حادثات رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے ۔
کسجمال روڈ اور پوٹھہ تا نکہ راجگان روڈ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں میں ان سڑکوں کی مزید تباہی نکل رہی ہے ۔