مون سون بارشیں ، این ڈی ایم اے نے عوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے حالیہ مون سون بارشوں اور محرم الحرام کے سلسلے میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل SDMA کی زیر صدارت سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر انتظامیہ ، ڈائریکٹر آپریشنز، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ـ، اجلاس میں قدرتی آفات اور عوامی اجتماعات کے دوران ایمرجنسی رسپانس پر عملی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔۔

اجلاس میں مون سون کے حوالے سے اب تک اٹھائے گے اقدامات بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور دریاؤں میں طغیانی کے خدشات کے پیش نظر موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ،

اجلاس تمام اضلاع میں کنٹرول رومز 24/7 کومکمل طور پر فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہیں، اجلاس میں محکمہ شاہرات کی مشینری اور عملہ فیلڈ کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں احساس علاقوں کی مسلسل نگرانی اور مقامی آبادی کو پیشگی خبردار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ، اجلاس میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈی نیشن قائم رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، علاوہ ازیں محرم الحرام کے دوران سلامتی کے اقدامات اور محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا

ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں جلوس کے تمام مرکزی راستوں پر تعینات رہیں گئیں ، تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس پلانز پہلے سے نافذ ہیں جس کو مکمل اور موثر انداز میں ادارے فالو کریں گے ۔۔

ادارہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار رکھے گا تاکہ بروقت اور مربوط کارروائی ممکن بنائی جا سکے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل SDMA نے کہا کہ مون سون اور محرم الحرام کے دوران عوامی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔۔

ایس ڈی ایم اے تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پیشگی اقدامات کو ترجیح اول بنایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایس ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار ، 45 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Scroll to Top