وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک کی دبنگ انٹری، درجنوں افراد قافلے میں شامل

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک نے کوٹلی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو لازوال خوشی و مسرت سے نوازا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت جملہ عسکری قیادت مبارک باد کی مستحق ہے ۔وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے پروقار طریقے سے الیکشن 2026 کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

یونین کونسل ککنی سے سیکٹروں شخصیات ،درجنوں خاندان ظفر ملک کے سیاسی قافلے میں شامل ہو گئے ،جنہوں نے آمدہ عام انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیر ہائر ایجوکیشن ایک بڑے قافلے میں ککنی پہنچے جہاں راستے میں ان کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلے میں ہار ڈالے گئے۔۔

علاقے کے نوجوانوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا جہنوں نےفلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے محبوب قائد کو پنڈال میں لایا اس موقع پر ملک یاسر عظیم کی میزبانی میں عظیم الشان شمولیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اہل علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے ظفر علی ملک کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ حلقہ راج محل میں ترقیاتی تبدیلی لا چکے آئندہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں مزید ایک سال عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

نیلم ویلی : ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق 6 افراد سپرد خاک،ہرآنکھ اشکبار

Scroll to Top