آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر ،طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر ،طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم
اختتامی روز کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد نے طلبہ سے خصوصی نشست کی۔

انہوں نے اپنے شہید بیٹے کے جذبہ شہادت، قومی خدمت اور حیات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے ملک و قوم کے لیے انجام دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے طلباء کی دلچسپی، جذبے اور نظم و ضبط کی تعریف کی اور طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

طلبہ نے سمر کیمپ کے شاندار انعقاد پر آئی ایس پی آر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

طلباء نے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو قومی اداروں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کے مزید مواقع میسر آئیں۔

حکومتی نااہلی ، بلوچ کی سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں

Scroll to Top