میرپور/بینکاک: آزاد کشمیر میرپور سے تعلق رکھنے والے SDG ہیروز نےGoclean PK کی طرف سے آزاد کشمیراورپاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 تا 19 جون 2025 کو اقوام متحدہ کانفرنس سینٹر بینکاک (تھائی لینڈ) میں منعقدہ بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں Voice for rights International کے ساتھ بطور معاون (Official Collaborator) شرکت کی اور گلوبل پیس ایوارڈ حاصل کرلیا۔
نوجوانوں کےاعزاز میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ Goclean PK کیلئے نہایت فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ اس بین الاقوامی فورم میں Goclean PK کی بانی اور وژنری مریم سلیم جن کی عمر صرف 14 سال ہے نے اپنی قیادت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان اسلم نے یواے ای میں آزادکشمیر کا نام روشن کرتے ہوئے سول ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ان کے ہمراہ دو باصلاحیت اور پُرجوش نوجوان رضاکار شامل تھے جو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے سرگرم سفیر ہیں جن میں 13 سالہ ہاشم نوراور12سالہ رضاکار داراب خان شامل تھے۔
دنیا بھر سے آئے ہوئے 250 مندوبین کے درمیان ایس ڈی جی کی نوجوان ٹیم نے غیرمعمولی سفارتی مہارتوں اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجس کے اعتراف میں انہیں گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایس ڈی جی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم اس بین الاقوامی سفر کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ نوجوانوں میں قیادت، بیداری اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (UN SDGs) کے فروغ کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے والے پاکستانی طلبہ نے ایوارڈ جیت لیا
Goclean PK آئندہ تقریبات میں بطور سرکاری معاون اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا اور ایک بہتر، پائیدار اور پُرامن دنیا کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔