اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ تاہم بعض زرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی عدم اعتماد کیلئے اپنے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کر سکتی ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی آزادکشمیر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہوچکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر بھی سردار تنویر الیاس کی شمولیت کے بعد پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں ۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پارلیمانی پارٹی میں شرکت نہ کرسکے ۔ جبکہ چوہدری یاسین لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنا قیام بڑھا لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی عرصہ دراز سے مضبوط کرنےوالے بعض رہنما آہستہ آہستہ رپوش ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا امکان نظرنہیں آتا
پیپلزپارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان کرے گی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پورا نہیں کر سکے گی جسکے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہوں گے جسکی وجہ سے پارٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔۔۔