دیوان چغتائی کو سیاسی دھچکا: ضلع کونسل ممبر چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کو حلقہ نمبر 7 میں بڑا سیاسی دھچکا اس وقت لگا جب ضلع کونسل جہلم ویلی کے سرگرم رکن چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض نے چوہدری عبدالجبار کو پارٹی کا پرچم تھما کر باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔ تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ ناصرالدین چک، پارٹی کارکنان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ کا شمار ضلع جہلم ویلی کے فعال اور بااثر سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی شمولیت کو حلقے میں پیپلز پارٹی کی سیاسی پوزیشن کے لیے ایک بڑی تقویت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں دیوان چغتائی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس تبدیلی کو وزیر تعلیم کے اثر و رسوخ میں واضح کمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عبدالجبار ایڈووکیٹ کی شمولیت کو پارٹی کے لیے ایک “مثبت اور مضبوط اضافہ” قرار دیا ہے
وادی نیلم میں المناک کار حادثہ ، خواتین سمیت 6افرادجاں بحق

Scroll to Top