ڈڈیال پولیس کا سرچ آپریشن،2 مالک مکان سمیت 72 مشکوک افراد گرفتار

مظفرآباد/ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)ڈیال پولیس کا مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن، 70 مشکوک افراد گرفتار، دو مالک مکان بھی گرفتارکر لئے۔

تھانہ پولیس ڈڈیال نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دروان ڈڈیال کے مختلف علاقوں خادم آباد، سیاکھ، سورکھی، کنڈور، بہاری، ڈگار، بلوع، نیو ٹاون ہوناع اور شہری سیکٹرز میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور ڈیروں میں رہائش پذیر پنجاب اور KPK سے تعلق رکھنے والے رجسٹریشن کے بغیر 70 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔۔

کنڈور اور خادم آباد کے دو مالک مکانوں کو بھی مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کو رہائش اور پناہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔۔ ایس ایچ او راشد حبیب نے بتایا کہ عوام کو وقتا فوقتا آگاہ کیا جاتا رہا ہے کہ مکان، ڈیرہ، بلڈنگ، زمین کرایہ پر دینے کے 48 گھنٹے کے اندر کرایہ داران کی رجسٹریشن تھانہ میں کروائیںلیکن اکثر افرار کی جانب سے اس پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔۔

مطابق قانون مالک، کرایہ دار، منیجر، پراپرٹی ڈیلر پابند ہیں کہ وہ کرایہ داران کی 48 گھنٹے کے اندر رجسٹریشن تھانہ میں کروائیں، اسی طرح ہوٹل، گیسٹ ہاوس کے مالکان اور منیجر ٹھہرنے والے مسافروں کے کوائف 3 گھنٹے کے اندر تھانہ میں مہیا کرنے کے پابند ہیں۔۔

کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے اور مسافروں کے کوائف بروقت مہیا نہ کرنے کی صورت میں مالک، کرایہ دار، پراپرٹی ڈیلر، منیجر یا کرایہ وصول کرنے والے کو گرفتار کرکے FIR درج کی جائے گی اور RPA کی دفعہ 13 کے تحت چھ ماہ قید اور دس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔۔۔

ایس ایچ او نے یہ بھی بتایا کہ اشتہاری اور مفروران کو پناہ دینے والوں کے خلاف الگ سے قانون بھی موجود ہے، جس میں بھی گرفتاری، ایف آئی آر کا اندراج شامل ہے، حال ہی میں چیکنگ کے دوران کنڈور اور خادم آباد میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کی وجہ سے دو مالکان کےخلاف کاروائی کی گئی ہے۔ اور پنجاب پولیس بھی ان مالکان کو اپنے مقدمات میں منتقل کرنے کےلئے قانونی کاروائی میں مصروف ہے۔

لہذا خود بھی ذمہ دار بنیں اور دوسروں کو اس طرف توجہ دینے کی تلقین کریں۔# ایس ایچ او کے مطابق علاقہ کو پرامن اور جرائم سے پاک کرنے کےلئے سرچ آپریشن جاری رہے گا اور کرایہ داران کی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے، اگر کوئی شخص رجسٹریشن کے لئے فیس کا تقاضا کرے تو فوری طور پر نوٹس میں لایا جائے۔

وادی نیلم میں المناک کار حادثہ ، خواتین سمیت 6افرادجاں بحق

Scroll to Top