حویلی : آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا مقصد مال بٹورنا نہیں بلکہ سچے دل سے عوام کی خدمت کرنا ہے،محض جاہلی اعلانات پریقین نہیں رکھتا، ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے جملہ مسائل کو حل کرنا میری پہلی ترجیح میں شامل ہے،حویلی کہوٹہ میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں اگلے ایک سال میں آپ کو مزید ترقیاتی کام ہوتے نظر آئین گے،
وزیر لوکل گورنمنٹ نے ان خیالات کا اظہار حویلی کے دو روزہ دورے کے دوران کھری چرون اور دیگر مقامات پر عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ بطور وزیر حکومت ہوائی اعلانات پر یقین نہیں رکھتا، ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں بغیر اعلانات کے کروڑوں روپے کے منصوبے لیکر کر آیا ہوں،حویلی کے دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کی سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں مثبت سوچ اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برادری ازم کی سیاست پر یعقیں نہیں رکھتا کری چرون اور ملحقہ علاقوں میں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے رہے سکولوں کی نئی عمارات کی تعمیر اور سٹاف کی کمی کو دور کر رہے ہیں,وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں میرا مقصد اپنے مرحوم والد محترم راجہ ممتاز راٹھور کے نقش قدم پر چلنا اور عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔
بلدیاتی نمائندگان کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل : آزاد کشمیر میں بڑے کنونشنز کا اعلان