کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے حکومت کوٹلی کے شہری مسائل حل کیلئے پوری طرح پرعزم اور فعال ہے۔
پانی کی قلت سے نمٹنے ،بجلی کی بلا تعطل ترسیل ،سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے کئے ٹھوس و دیر پااقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گھروں یا مختلف جگہوں پر پڑے بجلی ٹرانسفامرز برآمد کروانے اور بجلی و پانی چوری روکنے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے ۔
اجلا س میں ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی ،ڈپٹی کمشنر میجر (ر )ناصر رفیق، ایس ای برقیات عمر حیات، ایس ای شاہرات انعام الحق، ایس ایس پی عدیل احمد لنگڑیال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم، اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ مرزا رضوان شبیر، ایکسین برقیات ملک ابصار حسین، ڈی ایف سی منور احمد،،ایکسین شاہرات اشتیاق مغل، انفارمیشن آفیسر شوکت علی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ،محکمہ برقیات ،محکمہ شاہرات ،محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کی طرف سے عوامی ایشوز اور ان کے حل کے متعلق بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کوٹلی شہر میں پانی کی قلت کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں و حکمت عملی کو زیر غور لایا گیا اور جاری منصوبوں اور ان پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایکسئین پبلک ہیلتھ رضوان شبیر جرال کی طرف سے کمشنر میرپور ڈویژن کو بتایا گیا کہ کوٹلی شہر میں پانی کی قلت ختم کرنے لئے شارٹ و لانگ ٹرم منصوبوں پر کام جاری ہے۔ شارٹ ٹرم کے لئے منصوبہ کی منظوری ہوچکی ہے۔
طویل خشک سالی کی وجہ پانی کی زیر زمین سطح کم ہونے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ،دریا میں “گدلا”پانی اور شاہی و بلیاہ محلہ کے گھروں میں واٹر سٹوریج کی سہولت نہ ہونے سے پانی قلت کے مسائل پیدا ہوئے ہیں ان مسائل سے نمٹنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی کنکشنز اور واجبات نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے جس کی وجہ سے سالانہ ریکوری میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس ای برقیات نے بتایا کہ چڑہوئی و سہنسہ فیڈرز کا کام مکمل ہونے سے ان علاقوں سمیت نکیال میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔محکمہ بجلی چوروں کے خلاف کارروئی شروع کررہا ہے۔
اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ شہر کے لئے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے واٹر انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلیاں ایک چیلنج ہیں زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لئے پرانے ڈیمز بحال و نئے سمال ڈیمز بنائیں جائیں ،۔
پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے غیر قانونی کنکشن کاٹے جائیں اس کارروائی میں انتظامی سسٹم محکمہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پانی کی بچت کی ترغیب دینے کے لئے عوامی آگہی سکیم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کمشنر نے بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے گھروں میں چھپائے گئے ٹرانسفارمرز برآمد کرتے ہوئے علاقےمیں عوام کی سہولت کے لئے استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔
ایکسئین شاہرات اشتیاق مغل نے بتایا کہ مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے مشنری و عملہ فعال ہے ۔انہوں نے گلپور پل کی بوسیدہ حالت کی طرف توجہ دلائی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہیوی ٹریفک کیلئے متبادل سہنسہ سرساوہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی ایچ او شفقت شاہ نے بتایا کہ محرم الحرام اور مون سون میں کسی ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری مکمل ہے۔ تحصیل و بی ایچ یوز میں باولے کتے و سانپ کاٹنے کی ویکسین موجود ہے۔
ڈی ایف سی منور چوہان نے کہا کہ اس وقت آٹا کی سپلائی پوری ہے تاہم آٹا کی ایکوکیشن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں محروم الحرام میں امن و امان ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے کئے گئے نتظامات کا بھی جائزہ
لیا گیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کشمیر ڈیجیٹل سروے پر باغ انتظامیہ ان ایکشن،گاڑی پارکنگ کیلئے 3 پوائنٹس مقرر