مظفرآباد، دو نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،تلاش جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)دودھنیال شیخ بیلہ سے 22سالہ نوجوان شہزاد منظور دریائے نیلم جبکہ جاگراں نالہ میں 10سالہ حسن ولد فتح ڈوب گئے۔ نعشوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122یونٹ شاردہ شیخ بیلہ تہجیاں جبکہ آٹھمقام سے ریسکیوٹیمیں جاگراں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ڈوبنے والے دونوں کی نعش ہا ءکی تلاش جاری ہے۔

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 یونٹ شاردہ و آٹھمقام کے اہلکاران موقع پر موجود ہیں تاہم ابھی تک ریکوری کے حوالے سے کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔دریانیلم اور نالہ جاگراں میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم نے دریائے نیلم اور جملہ نالہ جات کے قریب جانے، نہانے اور تیراکی پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر رکھا ہے
عوام علاقہ نیلم اور سیاح حضرات کو دریائے نیلم سے دور رہنے کی بذریعہ سوشل میڈیا ہر روز آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

سماہنی، بجلی بحران خاتمے کی طرف بڑی پیشرفت،گریڈسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع

Scroll to Top