سپیکر چوہدری لطیف اکبر گھوڑے سے گر کر زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپیکر چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب کھاوڑہ میں ایک جلسہ ،کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ کے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق مقامی کارکنوں نے چوہدری لطیف اکبر کا شانداراستقبال کیا اور انہیں گھوڑے پر بٹھا کر جلسہ گاہ لے جایا گیا حالانکہ چوہدری لطیف اکبر کا پیدل جلسہ گاہ پہنچنے کا ارادہ تھا

ذرائع کے مطابق عوام کا رش دیکھ کر گھوڑا بدک گیا اور راستے میں کھڑی گاڑی سے جاٹکریا ۔۔ گھوڑےکے بدکنے سے چوہدری لطیف اکبر قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین پر گر گئے تاہم ٹانگوں میں ہلکی خراشیں آئیں تاہم قریب کھڑے کارکنوں نے انہیں بچالیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور چوہدری لطیف اکبر کو ٹیٹنس کا ٹیکہ اور پین کلر ادویات دے کر گھر بھیج دیا گیا تھا

سماہنی، بجلی بحران خاتمے کی طرف بڑی پیشرفت،گریڈسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع

Scroll to Top