ڈپٹی کمشنر بھمبر ان ایکشن، رشوت کے الزام میں پٹواری اور جونیئر کلرک معطل،انکوائری شروع

سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز کا بڑ اایکشن، عوامی شکایات پر2 پٹواری معطل کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد نے عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز کو کاروائی کے لئے تحریک کی تھی جس پر احکامات جاری کئے گئے۔

پٹوار حلقہ باغسر اور جنڈالہ کے پٹواریان دفتر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حاضر، انکوائری ہو گی،عوامی و سماجی حلقوں نے شکایات پر کاروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور محکمہ مال میں عام عوام اور سائلین کے مسائل کے جلد حل پر زور

ذرائع کے مطابق ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے سب ڈویژن سماہنی میں دو پٹواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے معطل کر دیا

جن پٹواری حلقہ کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں پٹواری حلقہ جنڈالہ اور پٹواری حلقہ باغسر شامل ہیں پٹواری حلقہ باغسر پر مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام ہے

پٹواری حلقہ جنڈالہ پر خالصہ سرکار رقبہ پر تعمیر بارے شواہد تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کی تحریک و انکوائری رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے دونوں اہلکاران کو معطل کرتے ہوئے دفتر اے سی آفس سماہنی حاضر کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور فرد الزام انکوائری افسر کے احکامات الگ سے جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دفتر تحصیلدار بھمبر کے جونئیر کلرک آصف ریاض کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے چارج شیٹ جاری کر دی

موصوف پر الزام ہے کہ اس نے چوہدری محمد امجد ولد جیون خان سے بڑھنگ گاؤں کے ایک شخص آصف محمود ولد بوٹا خان کا باشندہ بنوانے کے لئے 50 ہزار روپے رشوت لی تھی اور مزید رقم بھی طلب کی یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کلرک موصوف کو معطل کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر محمد عیص بیگ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے

مظفرآباد، دو نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،تلاش جاری

Scroll to Top