ڈھاکہ(کشمیر ڈیجیٹل) بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ کے عدالتی فیصلے کا پس منظر ایک لیک ہونے والی آڈیو ہے۔ جس میں شیخ حسینہ کو یہ کہتے سنا گیا کہ “میرے خلاف 227 مقدمے ہیں اور اب مجھے 227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔”
عدالت نے اس بیان کو عدالتی وقار میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن لیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کی طلبا تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی توہین عدالت پر 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال اگست میں طلبا تحریک کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔ ان پر انسانیت کے خلاف جرائم سمیت کئی الزامات زیر سماعت ہیں اور وہ بنگلہ دیشی عدالتوں میں مفرور قرار دی جا چکی ہیں۔
بلاول بھٹو سے سردار تنویر الیاس کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پارٹی منشور ہر گھر پہنچانے کا عزم