ٹرمپ

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پراتفاق کرلیا،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران تمام جنگ کے خاتمے کیلئے تمام پارٹیز کے ساتھ مل کرکام کریں گے، قطر اور مصر کے حکام حتمی تجاویز پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈیپورٹ کرنے پر غور

ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کریگی۔ اگر ایسا نہ ہو ا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائیگی ۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران امید کا اظہارکیا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں ۔

Scroll to Top