مظفرآباد:مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی کے پھیلائوکا خدشہ ہے جس محکمہ صحت آزادکشمیر کے زیراہتمام ریاستی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن پر ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر آویزاں کی گئی تھیں۔
محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) آزادکشمیر کے زیر اہتمام ڈینگی پلان آف ایکشن کے تحت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے سنٹرل پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں، کنٹرول روم قائم کرنیکا فیصلہ،محکمے الرٹ رہیں،و زیراعظم انوارالحق
ریلی کی قیادت ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیرڈاکٹر فاروق احمد نور ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (متعدی امراض) آزاد کشمیرڈاکٹر محمد فاروق اعوان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر قرآۃ العین شفیق نے کی۔
آگاہی واک میں محکمہ صحت عامہ کے جریدہ /غیرجریدہ ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ،پاک فوج کےزیراہتمام بی ایچ یو چک مقام میں فری میڈیکل کیمپ
ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور اورڈاکٹر محمد فاروق اعوان کا کہنا تھاکہ دنیا کی نصف آبادی ڈینگی وائرس کی زد میں ہے،عالمی سطح پرسالانہ ستر سے اسی لاکھ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔
پاکستان میں سال 2024 میں 20000 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں گزشتہ سال 280 کیسز رپورٹ ہوئے، 109 مریض اسپتال داخل ہوکر صحت یاب ہوئے۔
موسم تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی کا پھیلائو ہوسکتا ہےشہریوں کو آگاہی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔