عارف بٹ کیس، مطلوب ملزم مقصود میر معطل،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)عارف بٹ کیس، وزیراعظم سیکرٹریٹ جنسی سکینڈل میں بڑی پیشرفت، مطلوب ملزم مقصود میر ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری۔

گزشتہ دس روز سے پولیس کو مطلوب روپوش ملزم مقصود میر کو مظفرآباد پولیس کی تحریک پر سیکرٹری اطلاعات نے عہدے سے معطل کردیا۔ سیکرٹری اطلاعات عدنان خورشید نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مقصود میر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

یاد رہے کہ جنسی سکینڈل میں گرفتار محکمہ اطلاعات کے کلرک حسنین نذیر کی آڈیو میں محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود احمد میر کے ملوث ہونےاور پولیس کی جانب سے محکمہ کو اسکی معطلی کی تحریک کے بعد کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

ریکارڈ کے مطابق مقصود میر 2023 میں بھی جنسی حراسگی اور بلیک میلنگ کے الزام میں ملازمت سے معطل رہ چکا ہے۔ جو بعد ازاں اعلی حکام کو مستفید کرکے بحال ہو گیا۔

ایک معطل آفیسر وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ دوران معطلی کیسے منسلک ہوا اور پھر کیسے بحال ہوا یہ میرٹ کا پرچار کرنے والے وزیر اعظم کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مقصود میر انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں تھرڈ ڈویژن ہے اور وہ مبینہ طور پر جعلی نرمی لے کر ترقیاب ہوتا رہا ہے۔

مقصود میر کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیابی بھی وزیراعظم کی ایما پر جعلی سینیارٹی لسٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ مقصود میر کی ترقیابی کے لیے بنائی گئی سینارٹی لسٹ جو 23 دسمبر2023 کو جاری کی گئی کی نہ تو مجاز اتھارٹی سےمنظوری ہوئی اور نہ ہی اسکا تحت ضابطہ پراسس مکمل کیا گیا۔

جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات کی جانب سے مورخہ 15 مارچ 2023 کو جو سینیارٹی لسٹ منظوری کیلئے بھیجی گئی تھی اس پر سیکرٹری اطلاعات وقت نے وزیراعظم کے دباؤ پر دیگر آفیسران کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈگریاں تصدیق کرنے کا حکم نامہ مورخہ 19 اکتوبر 2023 کو جاری کیا اور اسی دوران مقصود میر کے لیے بغیر تصدیق ڈگریاں جعلی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی۔

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top