برمنگھم (کشمیر ڈیجیٹل) برمنگھم کے ممتاز بزنس مین اور نوجوان سماجی رہنما چوہدری محمد عمران کی جانب سے ممتاز قانون دان اور سابق جج جسٹس (ر) پیر حسین مظہر کلیم شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں برمنگھم کے لارڈ میئر کونسلر ظفر اقبال، پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر (یو۔کے) کے صدر اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق امیدوار چوہدری عبدالرحمن ارائیں، معروف کاروباری و سماجی شخصیت حسن افضل رانا، لیبر پارٹی برمنگھم کے سابق چیئرمین چوہدری محمود احمد، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر راشد محمود نے خصوصی شرکت کی۔
کونسلر ثاقب خان، چوہدری ظفر یوسف، چوہدری عنصر بشیر، میاں ناصر محمود، چوہدری محمد بشیر، خالد مغل، محمد سلیمان، میاں ظہیر مقبول، مرزا محمد سلیم، شاہد اقبال اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
اس شاندار ضیافت کے دوران مہمانانِ گرامی نے جسٹس (ر) پیر حسین مظہر کلیم شاہ کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور میزبان چوہدری عمران کے جذبۂ میزبانی کو سراہا۔
اس موقع پر مختلف قومی، سماجی اور کمیونٹی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔یہ تقریب نہ صرف ایک معزز شخصیت کے اعزاز میں تھی بلکہ برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم
سنگ میل ثابت ہوئی۔