اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، پٹرول 8 روپے36پیسے، ڈیزل 10روپے39 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول 8روپے 36 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کےبعد پٹرول 266روپے 79 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل272روپے98 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے جو آئندہ 15 روز کیلئے موثر ہوگا۔
