چیمپئنز ٹرافی،پہلے مرحلے کے تمام آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں بک گئے

انیس فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا

تفصیلات کے مطابق19 فروری کو شروع ہونیوالے چیمپینز ٹرافی کے فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لئے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دیئے گئے۔

دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔

 

Scroll to Top