محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں میرٹ کی پامالیاں ، جوائنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکم تعلیم میں خلاف میرٹ تقرریاں، تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری کمیٹی (JIT) تشکیل دیدی

اندھیر نگری چوپٹ راج، جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔ محکمہ تعلیم میں خلاف میرٹ ، خلاف ضابطہ اور من پسند معلمین کو ترقیاب کیا گیا۔

منظور احمد سینئر مدرس ساکنہ پلہوٹ نے اینٹی کرپشن میں اپنی تحریری شکایت پیش کی کہ محکمہ تعلیم میں اس وقت تک خلاف میرٹ اور من پسند معلمین کو ترقیاب کیا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اپنے تبصرہ میں شاکی کے نقطہ نظر کو سلیم کر رکھا ہے کہ سینئر کو نظر انداز کر کے جونیئر کو عارضی طور پر ترقیاب کیا گیا ۔

مسٹر کاشف شبیر مغل معلم جو کہ سینیارٹی لسٹ میں شمارہ نمبر 315 پر درج ہے سینئر کو نظر انداز کرتے ہوئے بدوں سینیارٹی ترقیاب کرتے ہوئے سینئر معلم تعینات کر دیا گیا ۔

شکایت پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری کمیٹی (JIT) تشکیل دے دی ۔

متاثرین کی طرف سے تحقیقات وسیع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم میں عرصہ سے سینئر معلمین کو نظر انداز کرتے ہوئے چارج کے نام پر جونیئر معلمین کو ترقیاب کیا جا رہا ہے۔

اینٹی کریشن نے متعلقین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں چونکہ قانون میں سینئر کو نظر انداز کر کے جونیئر کوترقیاب کرنے کی کوئی نئی شق نہ ہے۔

اس طرح یہ بات اختیارات کے بے جا استعمال کے مرتکب ہونائی جاتی ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کاباقی زندگی سعودی عرب میں ہی بسرکرنے کا فیصلہ

Scroll to Top