اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رفیق نیئر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ، جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلات و حقیقی ایم ایل اے چوہدری مقبول گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری رفیق نیئر کی پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے رکنیت منسوخ کردی گئی ۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر بھرپور انداز میں اپنی صف بندی کر رہی ہے، سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھرپور سرپرائز دیں گے۔
کشمیری اپنے محسن و سفیر عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری رفیق نیئر کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنیاد پر صدر جماعت نے چند ماہ قبل شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
میں نے بھی بار ہا چوہدری رفیق نیئر کے کردار کی نشاندہی کی تھی ، چوہدری مقبول گجر کا کہنا تھا کہ چوہدری رفیق نیئر کو عمران خان نے عزت دی لیکن انہیں راس نہیں آئی ، چوہدری رفیق نیئر سمیت جتنے بھی منحرفین ہیں ، آئندہ الیکشن میں نشان عبرت بنیں گے۔
گرڈ اسٹیشن پر ٹرانسفارمر نصب، جہلم ویلی کی بجلی 42 گھنٹوں کے اندر بحال




