گرڈ اسٹیشن پر ٹرانسفارمر نصب، جہلم ویلی کی بجلی 42 گھنٹوں کے اندر بحال

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)گرڈ اسٹیشن میں 42 گھنٹوں میں 20MVA پاور ٹرانسفارمر نصب کرتے ہوئے بجلی بحال کر دی ۔۔

سیکرٹری توانائی و آبی وسائل ارشاد احمد قریشی نے رات 1:15 بجے ہٹیاں بالا میں پاور ٹرانسفارمر کو energize کیا ۔

سیکرٹری توانائی ارشاد قریشی نے کہا کہ جہلم ویلی کے عوام کی مشکلات کا احساس تھا وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پر پاور ٹرانسفارمر کو energize کرکے بجلی بحال کردی گئی۔

پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے جہلم ویلی اور مظفرآباد کے علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب سے وولٹیج کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا خاتمہ ہوگا۔۔

جہلم ویلی میں جلد نڑدجیاں پاور ہاوس کا بھی افتتاح ہوگا، انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ توانائی کا حسب ضرورت استعمال کریں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔

ہر انسان کو بجلی جیسی نعمت کو امانت اور دیانت داری سے استعمال کرنا ہو گا ، پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب میں جن اداروں نے تعاون کیا انکے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی ،ایکسین برقیات احتشام قریشی، ایس ڈی او اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،

چوہدری رفیق نیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کابڑا سیاسی فیصلہ کر لیا

Scroll to Top