پیپلزپارٹی کمرشلائزڈ ہوچکی،جو پیسہ لگائے اسے عہدہ مل جاتا ہے،چوہدری شفقت ایڈووکیٹ

مظفرآباد:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری مالیات، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شفقت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس ، بیرسٹر سلطان محمود جیسے سائبیرین کی مسلم لیگ نون میں کوئی جگہ نہیں ہے، ن لیگ کسی بھی الیکٹیلبز کو شامل نہیں کریگی۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شفقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ زیادہ پیسے والے کو کم پیسے والے پر فوقیت دیتی ہے،تنویر الیاس نے نون لیگ میں شامل ہونے کی پوری کوشش کی مگر ن لیگ میں پیسے لے کر پارٹی میں شامل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لیے پہلے ایم ایل اے بننا ضروری ہے لیکن مجھے نہیں لگتا وہ کسے حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہو سکیں گے۔ایک وقت تھا پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت تھی۔

پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کمرشلائزڈ ہوگئی ہے، جس کے پاس پیسا ہو وہ عہدہ لے لیتا ہے ،چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر نہیں چاہتے تھے کہ تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوں مگر پارٹی نے انکی پرواہ کئے بغیر، انکو پوچھے بغیر شامل کر دیا اور انکو حکم دیا کے جا کر تنویر الیاس کا استقبال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سردار تنویرالیاس پیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، فقید المثال استقبال ، پارٹی پرچم لہرادیا

شفقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔مسلم لیگ ن نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف لایا ہے،آزادکشمیر میں بھی تبدیلی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر 40سال سے سیاست میں ہیںلیکن پیپلزپارٹی نے انہیں کبھی بڑا عہدہ نہیں دیا ابھی سپیکر پارٹی کی طرف سے نہیں بنے،چوہدری لطیف اکبر صدر بننا چاہتے تھے لیکن سردار یعقوب پارٹی میں نئے شامل ہوئے اور صدر بن گئے۔

چوہدری لطیف اکبراور چوہدری یاسین نے کبھی جرات مندانہ سیاست نہیں کی، اب یوتھ کو آگے آنا ہوگا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اپنے امیدواروں کو چھوڑ کر ہم پیراشوٹرز کو نہیں لے سکتے تھے، چوہدری رخسار اور مشتاق منہاس پارٹی کے بانی رہنما ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے ہم کسی الیکٹیبلز کو ہم نہیں لیں گے،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے حقوق پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، اب پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ردعمل دینا ہوگا۔

شفقت ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ انوار حکومت میں ن لیگ شامل نہیں ہے، جو ایم ایل ایز شامل ہیں وہ عوام کو اسکا حساب دینگے، ن لیگ نے اپنے دور میں تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ہم سی پیک کے اقتصادی زون کو واپس لے کر آئیں گے۔

Scroll to Top