میرپور،خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

میرپور : مقامی پولیس نے میرپور کے بازار میں خاتون پر سرعام تشدد کرنے والے شخص کو واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں ایک شخص خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس دوران بدسلوکی بھی کررہا تھا۔

یہ واقعہ بظاہر اس وقت پیش آیا جب خاتون نے زیر تعمیر دکان سے کچھ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی جس پر ظہور نامی شخص نے اپنی عدالت لگائی اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سیکرٹری عارف بٹ کیس میں اہم پیشرفت، محکمہ اطلاعات کا ملازم حسنین بھی گرفتار

۔ دکان کے مالک ظہور نے اسے تھپڑ مارا، زبانی بدسلوکی کی، اور سڑک پر پٹائی کی، جس سے قانون نافذ کرنے والے حکام نے کارروائی کی۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کرایااور کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 24اور25مئی کی درمیانی شب کا ہے جب خاتون نے LCDاور دیگر سامان چوری کیا تھا جسے سی سی ٹی وی کے ذریعے ٹریس کر کے شہری ظہور نے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے خاتون سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیاہے اور ظہور کی درخواست پر ایف آئی آر بھی درج کی تھی لیکن گزشتہ روز جب ویڈیو وائرل ہوئی تو ظہور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Scroll to Top