اسلام آباد(سخاوت سدوزئی،کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہداء کی وارث پارٹی ہے۔ حلقہ بلوچ سےملک باسط شریف اعوان کوپیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کا بروقت فیصلہ ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو نے جس اعلی انداز سےسفارتی محاذ سنبھالا ہے وہ قابل تعریف ہے۔۔
باسط اعوان کی شمولیت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو نے بہت جاندار طریقے سے عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا ،کشمیر کے حوالے سے بھٹو شہید بینظیر شہید کا ایک واضح اور ٹھوس موقف رہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
پیپلز پارٹی ملک کا مستقبل ہے، پاکستان میں آئین سے لے کر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لے کر آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز یونیورسٹیوں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر یہ سب پیپلز پارٹی کے کام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو تمام تر اختیارات دلائے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پی پی نے روزاول سے اپنا مضبوط کردار اداکیا ہے ،پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر پاک فوج اور پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم سب کومل کر پاکستان کی مضبوطی کیلئے کام کررہےہیں،۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچ کا خطہ پیپلز پارٹی کا مضبوط خطہ ہے ،ملک باسط اعوان کی شمولیت سے بلوچ میں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی ،سردار تنویر الیاس اور ہم سارے مل کر پیپلز پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔۔
سابق صدرووزیر اعظم آزاد سردار یعقوب خان نے کہا کہ میں سارے آزاد جموں کشمیر کے لوگوں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی طرف سے ملک باسط شریف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کاز کےلیے رکھی گئی ہے۔۔
ملک باسط شریف اعوان نے کہا کہ افراد شامل ہوتے رہتے ہیں ، پارٹی کو مضبوط بنانا ہوگا،چوہدری یٰسین، سابق صدر و سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان، سردار عنایت اللہ عارف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
باسط شریف اعوا ن نےکہاکہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان میڈیا کا بہت جاندار کردار رہا ،میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ہر حوالے سے ہمارے لیے قابل قبول اور میرٹ پر پورا اترتی ہے۔
بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر بہت جاندار کردار ادا کیا اور پاک بھارت جنگ کے بعد سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو جیتے ہیں، ملک باسط شریف اعوان نےکہاکہ پاکستان میں ایک جراتمند لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں چوہدری ریاض فریال تالپور نے بہت عزت افزائی کی جس پر مشکور ہوں اسی لیے میں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سردار عظیم، میجر مصطفیٰ کمال، سردار منظور خان، رئیس انقلابی، سردار گلنواز خالق، ملک نسیم احمد، سردار ندیم طاہر، سردار عقیل عارف ایڈووکیٹ، حنیف تبسم، ڈاکٹر ربنواز، آصف قیوم، صاحبزادہ ذوالفقارعلی، سردار شکور صدیق، عمران چوہدری ایڈووکیٹ، فیض اکبر فیضی، سردار انور خان، سردار اختر عزیز، الطاف بشارت، سردار آفاق،منشاء عظیم، ملک ساجد، ملک انیس شکیل، مظہر مجید، نمبردار اسحاق خان، ملک نعیم طاہر، سردار ظفر اور شفیق بزمی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہٹیاں بالا، قبضہ مافیا کا محکمہ مال کیساتھ گٹھ جوڑ،شہری زمین سے محروم