سوات:75 افرادمیں سے58 افرادکوبچالیا،ابتدائی رپورٹ جاری، انکوائری کمیٹی تشکیل

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا حکومت نے سوات میںسیلابی ریلوے سے ہونے والے نقصانات کی انکوائری کے لئے چیئرمین وزیراعلیٰ ا نسپکشن ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق صوبائی حکومت کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سوات بائی پاس پر جی قربان ہوٹل کے ساتھ 18افراد اچانک سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

اس وقت سوات کے آٹھ مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہیں، جن میں 105 ریسکیو عملہ حصہ لے رہے ہیں،امام ڈھیرءکے مقام پر 22 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے، جنھیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت بازیاب کرلیا،سوات:75 افرادمیں سے58 افرادکو ریسکیو کرلیا،ابتدائی رپورٹ جاری، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

برہ باما خیل مٹہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 20 سے 30 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا،بائی پاس روڈ پر دریائے سوات کے مختلف مقامات پر کل 75 افراد پھنس گئے تھے،بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے ان میں سے 58 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے،ریسکیو آپریشنز کے ذریعے آٹھ لاشیں برآمد کی گئیں ہیں ۔جبکہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلے انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے،انتظامیہ نے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے سیاحوں اور عوام کو ریور بیڈز میں جانے سے روکنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کےلئے وسیع پیمانے پر آگہی مہم چلائی۔مقامی انتظامیہ نے مون سون سیزن میں سیاحوں اور عوام کو ریور بیڈز کے اندر جانے سے روکنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کےلئے بڑے پیمانے پر آگہی مہم چلائی ۔

صوبائی حکومت نے سیاحوں اور عوام سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے دریاوں کے اندر جانے سے گریز کریں، اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

صوبائی حکومت واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت ان افراد میں سے تین کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں چھ افراد کی لاشیں نکالی گئیں، ان میں سے نو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لئے ضلع ملاکنڈ کی حدود تک سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوات: المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں ڈوب گئے، 9 کی نعشیں نکال لیں

Scroll to Top