اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے سینڈیکیٹ آف مظفرآباد یونیورسٹی کی طرف سے بھیجے گے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے تین امیدواروں پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل اور پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سے انٹرویوز کئے۔
اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹرویوز کے بعد یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کی بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے لئے حتمی منظوری دے دی۔
سوات: المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں ڈوب گئے، 9 کی نعشیں نکال لیں