مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینیٹر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نورموجود تھے۔
وزراء حکومت فیصل راٹھور، میاں عبد الوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم، محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 19 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئیگی۔
وزیر اعظم نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئےموقع پر احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی معیاری تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم میں بجلی بلاتعطل فراہم، فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،وزیراعظم انوارالحق
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزراء حکومت کے ہمراہ دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکارپرحاضری دی، ملکی سلامتی، شہداء کشمیر و فلسطین کیلئے خصوصی دعا مانگی اور دربار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق وزراء کے ہمراہ دربار عالیہ سہیلی سرکار پہنچے،دربار کے احاطے میں واقع مسجد میں نماز کی ادائیگی کی اطلاع پر مین گیٹ بند کردیا گیا،
مغرب کی اذان کے وقت سرکاری قافلہ دربار میں داخل ہوا ۔ دربار کا مرکزی دروازے بند کیے جانے کی وجہ سے چند نمازیوں نے سہیلی سرکار چوک میں نماز ادا کی۔