شبیر شاہ ہمارا قیمتی اثاثہ،زندگی بچانے کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے ،شاہ غلام قادر

مظفرآباد:مسلم لیگ (ن ) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سید شبیر شاہ 38سال سے جیل میں ہیں، انکو فرضی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، مقدمےکی سماعت ہی نہیں ہو رہی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ سید شبیر شاہ کو کینسر کا مرض لاحق ہے اس کے باوجود انکی فیملی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

سید شبیر شاہ ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ، انہیں بچانے کیلئے ہمیں ہرقسم کا اقدام اٹھاناچاہیے، بھارت کو انکو علاج کی سہولت دینی چاہیے اور انکی فیملی کو بھی ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: والد کا علاج کرایا جائے اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ،سحر شبیر شاہ کی جذباتی اپیل

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے بات کرینگے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھائیں گے۔ہم بھارت کو اس طرح سید شبیر شاہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

یاد رہے کہ سید شبیر شاہ کی رہائی اورعلاج فراہم کی سہولت سے متعلق قانون سازاسمبلی میں قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

Scroll to Top