جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز )ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی زیر محرم الحرام میں امن وامان کو برقراررکھنے کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ایس پی مرزا زاہد حسین، ضلعی انتظامیہ، ضلعی آفیسران پولیس، ضلعی امن کمیٹی اور کے ارکین انجمن تاجران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے کہا کہ میں امن کمیٹی کی شکر گزار ہوں ،کہ جہنوں نے ہر پلیٹ فارم پر ملی دینی ذمہ داریوں کے حوالہ سے بھر پور تعاون کیا، جب بھی کسی مسئلہ پرضرورت محسوس ہوتی ہے کسی بھی مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہو دینی معاملات میں مساجد کے معاملات ہوں جلسے جلوس ہوں موجودہ وقت میں درپیش مسائل کو امن کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حل کرتی ہے۔۔
انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر بعض دفعہ غلط قسم کے مواد کی تشہیر ہوتی رہتی ہے ہمیں اپنے علماء کرام کی مشاورت سے ایسی چیزوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے اس کے علاوہ بھی ہمیں بہت سارے معاملات کی درستگی کے حوالہ سے آپ کی طرف رجوع کرنا ہوتا ہے
انہوں نے کہا امن کمیٹی ہمارے ساتھ قانون اور ضابطہ کے اندر رہتے ہوئے تمام معاملات کو حل کرنے میں تعاون کرتی ہے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ساری چیزوں کو درست کرنا ہو گا۔۔
امن کمیٹی کا جو بنیادی مقعد ہے وہ امن قائم کرنا ہے اللّٰہ نہ کرے ہمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو مل جل کر حل کرنا ہو گا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام سے وضع کردہ اصولوں پر عملدرآمد کیا جائے گا،طے شدہ روٹس پر جلوس نکالے جائیں گے ،اور مقرہ وقت کے مطابق آغاز و اختتام ہو گا جو جلوس پہلے نکالے جاتے تھے وہ ہی نکالے جائیں گئے۔۔
نئے جلوسوں کو نکالنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی ، منافرت پر مبنی کوئی گفتگو نہیں کی جائے گی، اصولوں پر کسی بھی کسی کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔۔
ہمیں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ یا نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہ ہوگی، اور اگر ایسا مواد سامنے آئے تو قائم کمیٹی کی مشاورت سے سارے معاملات کو حل کیا جائے گا۔۔
سیرت کمیٹی وامن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ،تاکہ بین المسلکی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال نے کہاکہ جہلم ویلی کی پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہو گا ۔
محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ مذہبی تقریبات کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران کی مشاورت سے تمام چیزوں کو زیر غور لایا جائے گا تاکہ جہلم ویلی میں امن وامان کا سلسلہ پہلے کی طرح برقرار رہے
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے انتظامات کے سلسلے میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھر پور کردار ادا کریں خصوصاً محکمہ صحت، ریسکیو 1122، سیول ڈیفینس نے محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہو گا۔۔۔
اسلامی جمعیت طلباء کا حکومت سے سٹوڈنٹس چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ