انڈیاکی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا،بھارتی تجزیہ کار پرواین ساہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین ساہنی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کیلئے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں، بھارت کے دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

پرواین ساہنی نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کئے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں، دونوں فریقین اب آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔

Scroll to Top