جہلم ویلی ،مون سون بارشیں، ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام انتظامی اداروں ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات، سیول ڈیفنس ،محکمہ ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا سے لیپہ ویلی تک سڑک بارش کے دوان انتہائی خطر ناک ہوتی ہے چونکہ لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

مون سون بارشوں کے دوران مشینری کو الرٹ رکھا جائے، ہیوی مشینری ریشاں، داوکھن اور میڈوے پر الرٹ رکھی جائے ،بارش کے باعث جہلم ویلی کی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہوتی ہے مظفرآباد سے چکوٹھی تک بھی مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات موجود ہیں اس دوران کسی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے۔ بارش کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے خطرناک ہے اس دوران ٹرانسپورٹر حضرات احتیاط کریں۔

جب تک موسم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس وقت تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے سیاحوں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش سیاحتی مقامات پر جانے سے احتیاط برتی جائے، دور دراز کے تمام علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی کمی کو پورا کیا جائے۔۔

انہوں نے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، بلدیہ کے اہلکار متوقع بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔۔۔

ریسکیو اہلکار، ٹریفک پولیس، انتظامیہ، بلدیہ، محکمہ شاہرات، اور دیگر تمام اداروں کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ان لینڈ ریونیو حکام ان ایکشن، ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائدرقم وصول

Scroll to Top