سب انسپکٹرمیرپور راجہ توفیق کی پولیس گردی ،شہری کی گاڑی غائب،خواتین کیساتھ بدتمیزی

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)بیوہ پیر حاجی بوستان قادری ایف ٹو آسیہ بیگم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرپور پولیس کے ایڈیشنل ایس پی عامر نوابی کی آ شیر باد سے تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر راجہ توفیق نے پولیس گردی کی انتہا کر دی ہے اور احاطہ کچہری میں کھڑی گاڑی کو زبردستی لفٹر کے ذریعے اٹھا کر غائب کر دیا جس پر ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار ان شتر بے مہار پولیس آفیسران کی باز پرس کریں جنہوں نے احاطہ کچہری میں ہم مظلوم خواتین سے بدتمیزی اور غنڈہ گردی کی انتہا کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچہری تاریخ پر آئے ہوے تھے اس دوران لیڈیز پولیس کے بغیر راجہ توفیق سب انسپکٹر تھانہ سٹی راجہ توفیق نے ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گاڑی لفٹر کے ذریعے اٹھانے کی کوشش کی اور گالیاں نکالی۔ اس دوران وہاں شور شرابہ سن کر عوام جمع ہو گئی تو توفیق آپے سے باہر ہو گیا اور ایس پی عامر نوابی کی آشیر باد سے زبردستی گاڑی اٹھا کر لے گئے جس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

عدالتی احکامات کی توہین کی گئی توفیق گالیاں نکالتا رہا اس دوران میڈیا پرسن کا موبائل چھین کر توڑ دیا گیا یہ پولیس گردی احاطہ کچہری میں کی گئی زاہد بوستان کی ایس پی عامر نوابی کے ساتھ ملی بھگت ہے جس بنیاد پر ہمیں بے بنیاد کیسوں میں الجھایا گیا ۔

میرے یتیم بچوں کا حق کھایا جا رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہیں گے، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار اس پولیس گردی کا نوٹس لیں اور میری گاڑی واپس دلوائیں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کرینگے دو دن سے ہم ذلیل و خوار ہو گئے ہیں ہمیں انصاف نہیں ملا ۔

انہوں نے کہا کہ میں بیوہ خاتون ہوں اور ظلم کا شکار ہو رہی ہوں انصاف دلانے والے ادارے مکمل خاموش ہیں انہوں نے چیف جسٹس آزادکشمیر اور چیف جسٹس عدالت العالیہ سے اپیل کی کہ وہ مجھے انصاف دلائیں ۔۔۔

سیکیورٹی خطرات کے باعث امریکی ایوانِ نمائندگان میں واٹس ایپ پر پابندی

Scroll to Top