جنگ بندی پر تہران میں جشن،ایرانی پرچم لہراتے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

تہران:اسرائیل کے ساتھ 13 جون سے 24 جون تک مسلسل 12 دن جاری رہنے والی جنگ ختم ہونے پر ایران کے عوام میں سکون اور طمانیت کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد وہ سڑکوں پر نکل آئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ 12 روز تک اسرائیل کی فضائی بمباری ایران کے تمام شہروں میں گونجتی رہی، اس دوران سیکڑوں افراد کی جانیں چلی گئیں، اور لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

ایسے میں جنگ بندی کے راتوں رات اچانک اعلان نے ایرانی عوام میں ایک حد تک سکون کی لہر دوڑا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ بندی : ٹرمپ کا اعلان، فریقین سےخلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل

ایرانی دارالحکومت میں رہنے والوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان صفائی ستھرائی، معمول کی زندگی کی طرف واپسی اور ؎مزید کشیدگی اور طویل جنگ کے خدشات میں کمی کی امید لے کر آیا۔

بہت سے ایرانی جو فضائی حملوں کے باعث شہر چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے، وہ بھی خوش تھے کہ اب تھکا دینے والے اور مہنگے کرائے کے گھروں یا رشتہ داروں کے ہاں رہنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

Scroll to Top