افتتاحی تقریب،انٹرن شپ پروگرام کیلئے آزاد کشمیر اور پاکستان کی نامور جامعات سے 25 طلباء منتخب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ہندوستان کشمیریوں کی شناخت مٹا رہا ہے۔ڈیجیٹلائزیشن نے جہاں دنیا میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے وہاں ہی اس کے منفی استعمال سے سیاسی، معاشرتی اور معاشی نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔

چیف سیکرٹری خوشحال خان کوسیکرٹری کشمیر کاز رفاقت خان نے ادارہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔ انٹرن شپ پروگرام میں آزاد کشمیر اور پاکستان کی نامور جامعات سے 25 طلبا کو منتخب کیا گیا ہے۔

نوجوان پروپیگنڈہ مشین کے آلہ کار بننے کے بجائے تحقیق پر توجہ دیں تاکہ معاشرہ میں امن قائم رہے۔ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ریاست کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگو یجز محمد رفاقت خان اور ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے خطاب کیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو انٹرن شپ، تحقیقی کام، یوتھ ڈائیلاگ پروگرامز، ورکشاپس اور دیگر پروگراموں کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ڈیجٹیلائزیشن کے مثبت کے ساتھ منفی پہلوؤں سے خود بھی آگاہ ہوں اور دیگر کو بھی آگاہ کریں۔

موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پر موجود ہر خبر سچ نہیں ہوتی جس کی بلا تصدیق و تحقیق پھیلانے کی عادت نے معاشرے کو نااتفاقی کا شکار کر دیا اور لوگوں کے اندر نفرت کے جذبات کو فروغ دیا۔

آزادکشمیر میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور اگر نوجوانوں کی مثبت سمت رہنمائی ہو تو یہ اس خطہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے پروپیگنڈہ کی جگہ تحقیق کو فروغ دیا جائے اور تحقیق پر توجہ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ ہر طالب علم میں سچ جاننے کی جستجو پیدا ہو اور معاشرہ پروپیگنڈہ اور الزام تراشی کے بجائے حقائق کی بنیاد پر رائے عامہ ہموار ہو۔

کسی بھی معاشرہ میں اجتماعی اور انفرادی ترقی کے لیے امن ضروری ہے اس امن کے لیے آپ نے ایک سفیر کا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو مثبت سمت راغب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس کی مدد سے اورہماری بہادر افواج کی قربانیوں کی بدولت بنیان مرصوص میں ہمیں فتح ملی۔

اس کامیابی نے جہاں ہندوستان کا غرور و تکبر خاک میں ملا دیا وہی عالمی منظر نامہ میں پاکستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔ معرکہ حق نے مسئلہ جموں و کشمیر کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

ہم کسی بھی صورت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور حریت پسند عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا یہ کہنا کہ کشمیر کے لیے ہم نے 3 جنگیں لڑی 10 بھی لڑنی پڑی دریغ نہیں کریں گے ۔

پوری پاکستان قوم کی کشمیریوں سے وابستگی کی ترجمانی ہے۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہو گا۔

آزاد کشمیر: ایچ آئی وی کے 6 کیس رپورٹ،محکمہ صحت متحرک، ایمز میں فری علاج میسر: نثار انصر ابدالی

Scroll to Top