مظفرآباد؛ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانوں کی وارننگ جاری

مظفرآباد:ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ریجن مظفرآباد نے عوام کو آگاہی کیلئے سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں آئندہ چند دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کی وارننگ دی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق 13مئی 2025 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف پائے جانے والے جرمانہ جات کی شرح بڑھاد ی گئی ہے۔

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ چند روز میں ضلعی انتظامیہ ، اضلاعی پولیس و ٹریفک پولیس مظفر آباد کی جانب سے ضلع مظفر آباد اور گرد نواح میں ٹریفک خلاف ورزیوں بالخصوص اوور لوڈنگ ، بدون فٹنس ، بدوں لائسنس، بدوں کا غذات گاڑی ،موٹر سائیکل ، کمسن بچے ، ون ویلر ، موٹر سائیکلز پر تین یا زائد سواریاں ، فینسی لائٹس اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سماہنی: ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ، ٹریفک پولیس آگاہی مہم کا آغاز

اب کم سے کم جرمانہ 500روپے ہوگا ، ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزارجرمانہ ہوگا جبکہ اوور لوڈنگ پر 5ہزار روپے جرمانہ گا۔

تمام ڈرائیوران اور موٹر سائیکل رائیڈرز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کاغذات اوررہیلمٹ ہمراہ رکھتے ہوئے قانون کے مطابق ڈرائیونگ کو یقینی بنا کر بھاری جرمانوں و دیگر کارروائی سے اپنے پیاروں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔

والدین سے گزارش ہےکہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں اگر برائے آئندہ کوئی کم عمر بچہ دوران کارروائی پایا گیا تو اُس کے ساتھ قانونی کارروائی کے علاوہ متعلقہ والدین کے ساتھ بھی تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Scroll to Top