سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس بلاول ہاوس کراچی پہنچ گئے ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی انچارج کشمیر افئیرز پیپلزپارٹی فریال تالپور سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد میں منعقدہ بڑی تقریب میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ملاقات میں چوہدری ریاض وزیر حکومت سردار ضیاء القمر ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی اور احمد صغیر بھی موجود تھے۔۔۔سردار تنویر الیاس خان ایک دو ماہ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور آمدہ ریاستی انتخابات میں الیکشن کمپین کے انچارج بھی ہو سکتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس ، چوہدری محمد ریاض اور سردار ضیاء القمر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے سردار تنویر الیاس، احمد صغیر اور علی شان سونی آج پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض اور آزاد کشمیر کے چند پارلیمانی قیادت بھی ملاقات میں شریک ہوں گے،سردار تنویر الیاس اور فریال تالپور کی ملاقات، آزاد کشمیر میں سیاسی صف بندیوں کا نیا باب کھلنے کا امکان

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی سیاست کا آغاز تحریک انصاف آزادکشمیر کی صدارت سے شروع کی تھی بعد ازاں اسی پلیٹ فارم سے وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہوئے ۔ سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے بعد سردار تنویر الیاس گھر چلے گئے اور بعدازاں استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کرلیا تھا۔
طویل ترین سورج گرہن،کون سے خطے میں دیکھا جاسکے گا؟ماہرین کا انتباہ جاری

Scroll to Top