یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کنسورشیم آف یونیورسٹیز میں شامل

بیجنگ ، راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ (UPR) کو CPEC کنسورشیم آف یونیورسٹیز میں شامل کر لیا گیا ۔
شینزین یونیورسٹی، چین میں منعقدہ 5ویں ایکسچینج میکانزم کانفرنس میں جامعہ پونچھ کو باقاعدہ طور پر سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز میں شامل کیا گیا۔

راجہ بشارت محمود، جامعہ پونچھ کے ڈائرکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز نے کانفرنس میں یونیورسٹی کی نمائندگی کی، جہاں چین کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے شریک اداروں کی تازہ ترین فہرست جاری کی۔

کانفرنس کے دوران، راجہ بشارت نے چین کی ممتاز یونیورسٹیوں بشمول فوڈان یونیورسٹی اور ہینان نارمل یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جس سے دونوں اداروں کے لیے نئے تعلیمی اور تحقیقی مواقع میسر آئیں گے۔ یہ کانفرنس جامعہ پونچھ کی جانب سے بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط کرنے، طلباء اور اساتذہ کے لیے تعلیمی ترقی اور ثقافتی تبادلوں کی نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

عالمی درجہ بندی : جامعہ پونچھ کا اعزاز برقرار،وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی مبارکباد

Scroll to Top