عالمی درجہ بندی : جامعہ پونچھ کا اعزاز برقرار،وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی مبارکباد

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق رینکنگ نتائج جاری ،کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس میں نمایاں پوزیشن، اقوام متحدہ کے زیرو ہنگر پائیدار ترقی کے ہدف میں بھی بہتری ، وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی طلبہ، اساتذہ، اورانتظامیہ کو مبارکباد

جامعہ پانچھ راولاکوٹ نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ”پائیدار ترقی کے اہداف“کی ”عالمی درجہ بندی 2025 میں آزاد کشمیر کی پہلی اور اور ملک بھر کی نمایاں جامعات میں شامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ٹائمز ہائر ایجو کیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار سے متعلق درجہ بندی کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

جامعہ پونچھ کی کوالٹی ایجوکیشن انڈیکس میں نمایاں پوزیشن، اقوام متحدہ کے زیرو ہنگر پائیدار ترقی کے ہدف میں بھی بہتری، اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے جامعہ کے طلبہ اور تدریسی و انتظامی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جامعہ پونچھ کی یہ اہم کا میابی ہے، جو یقینا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے تعلیمی معیار کو بہتری کی جانب لے کر جانا ہے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو مد نظر رکھ کر اپنی بھرپور کوشش کی، اور اِسے آئندہ بھی جاری رکھیں ہے۔ ہم موجودہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اب ہمیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے۔عالمی رینکنگ کیلئے رجسٹریشن اور درجہ بندی میں بہترین نتائج کا براہِ راست فائدہ ہمارے طلبہ کو پہنچے گا۔طلبہ کو عالمی سطح پر سکالر شپ کے حصول میں مدداور ان کی ڈگریاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ جامعہ کی تصور ہونگی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top