ناران (کشمیر دیجیٹل) مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں گلیشیر کی زد میں آکر تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔
سیاحت کیلئے جانے والے بچے سمیت 3افراد سوہنی آبشارپہنچ گئے جہاں سیلفیاں لیتے ہوئے اوپرسے گلیشیئرگر گیا ، تینوں سیاح گلشیئر کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کے قریب سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا جہاں گلیشیر اچانک بیٹھ گیا ۔
گلیشئر پر موجود ایک ہی خاندان کے تین سیاح جن کا تعلق مغلپورہ لاہور سے تھا نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فوڈاتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن، غیرمعیاری دودھ فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ، 3 دکانیں سیل