فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر “معرکۂ حق” میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔
بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے دوچار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: یہود وہنود کے پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق شرمندگی چھپانے کیلئے بھارت نے اپنی پرانی چال ایک بار پھر دہرائی ہے، بھارت کی جانب سے جعلی بیانیہ تراشنے کے لیے سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ویب سائٹس کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے اور بھارت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔
عالمی میڈیا اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی موجودہ مایوسی اور جھوٹ پر مبنی مہم اس کی سفارتی تنہائی اور اخلاقی شکست کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستانی حکام وعوام نے ان بھارتی ہتھکنڈوں کو کھلا جھوٹ اور شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جعلی خبروں اور ریاستی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا نوٹس لے۔