اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20سے23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر سوات، مالاکنڈ، بٹ گرام شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔
• 21سے23 جون کے دوران: ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع۔
• 22 سے24 جون کے دوران: سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
• اسلام آباد سمیت بالائی/وسطی حصوں میں آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
اس دوران موجودہ شدید گرمی میں کمی کا امکان۔ کاشت کار حضرات اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔
• عوام الناس مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ ،راولپنڈی/اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔